اسکرپٹ: ٹرانسفرمیشن ڈاکٹر عمران یوسف
اگر آپ کو جیم یا پارک جاکر ورزش کرنے کا وقت نہیں…
ورزش یا exercise آپ کی صحت کیلئے اتنی ہی ضروری ہےجتنا کہ آپ کا تین وقت کا کھانا اور آٹھ دس گلاس پانی۔
لیکن، ایک بہت بڑی تعداد اس کیلئے وقت نہیں نکالتی جس کی وجہ سے لوگ پینتیس چالیس برس کی عمر میں اینجائنا، بلڈ شوگر، بلڈ پریشر وغیرہ کے شکار ہوجاتے ہیں۔
ورزش کرنے والے افراد ڈپریشن اور اسٹریس میں بھی کم مبتلا ہوتے ہیں۔
لیکن آج کی مصروف ترین زندگی میں ایک بہت بڑا مسئلہ روزانہ ورزش کیلئے وقت نکالنا ہے۔
اس کا آسان حل آپ کو اس وڈیو میں دیے دیتا ہوں۔
1 ورزش کو غیر اہم نہ سمجھئے
آپ جو کچھ کرتے ہیں، کتنے ہی مصروف رہتےہیں، آپ کی جسمانی ورزش آپ کی صحت اور زندگی کیلئے انتہائ ضروری ہے۔ ورزش کو جو لوگ اہمیت دیتے ہیں، وہی اس کیلئے وقت نکال سکتےہیں۔
2 ورزش کیلئے اہتمام ضروری نہیں؎
اکثر لوگ ورزش کیلئے اہتمام کرتے ہیں۔ اہتمام کا مطلب ہے کہ خاص قسم کے جوتے، کپڑے اور مقام۔ اس طرح آدمی کی بہت سی توانائیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔
ورزش کو اگر ہم بغیر اہتمام کے، صرف باقاعدگی کے ساتھ بھی جاری رکھیں گے تو اس سے اتنا ہی فائدہ ہوگا جتنا کہ اہتمام سے ورزش کرنے کا ہوتا ہے۔
3 سب سے اہم چیز، باقاعدگی ہے
یاد رکھیے، آپ ورزش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں سب سے اہم شے آپ کی باقاعدگی اور تسلسل ہے۔ روزانہ جس وقت ورزش کیلئے طے کریں، اسی وقت ورزش کریں۔
4 صرف 20 منٹ کافی ہیں
جی ہاں، ماہرین کے مطابق، صرف 20 منٹ روزانہ ورزش کرنا، ایک عام صحت مند آدمی کیلئے کافی ہوتےہیں۔
5 کون سی ورزش؟
یہ بہت اہم سوال ہے۔ عام صحت کیلئے Aerobic exercise کافی ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو جیم جاکر بھارک بھرکم مشینوں پر Anaerobic exercises کرنے کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔
گھر پر ایروبک ایکسرسائز کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ گھر پر jumping rope رکھیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ چھوٹے کم وزن کے dumb bell کا استعمال بھی کرسکتےہیں۔
ایسے ہی ننگے پیر، فرش پر کچھ دیر اچھل کود کرلینے سے جاگنگ بھی ہوجاتی ہے۔
6 سیڑھیاں استعمال کیجیے
ایک آسان طریقہ ورزش کرنے کا یہ ہےکہ اپنے گھر کی سیڑھیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کیجیے۔ بعض فلیٹوں میں سیڑھیاں اور لفٹ دونوں ہوتی ہیں۔ اگر آپ فلیٹ میں رہتےہیں تو آتے جاتے لفٹ کا استعمال کرنے کی بجائے سیڑھیاں استعمال کریں۔
コメント