کیا آپ کے دفتر میں بہت اسٹریس ہے؟
کیا آپ پر دفتر یا کام کا بہت اسٹریس ہے؟ آپ کسی نجی ادارے میں کام کرتے ہیں یا ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازم ہیں؟اس سوال کا جواب اکثریت سے اثبات میں ملے گا۔ آج اکیسویں صدی میں اگر ٹکنالوجی نے کاموں کی رفتار کو تیز کردیا ہے تو
انسان دوڑ میں خود کو آگے سے آگے لے جانے کی حرص میں شدید ذہنی دباؤ اور کرب سے دوچار ہے۔یہی وجہ ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل میں اسٹریس یا کرب سرفہرست ہے۔ بین الاقوامی تحقیقات بتاتی ہیں کہ اس وقت 60 فیصد سے زائد آبادی پوری دنیا میں کام کے کرب (Work stress) کی اذیت جھیل رہی ہے۔ چنانچہ کام کے کرب کی وجہ سے ہر سال اوسطاً 26 بلین ڈالر کی دوائیں خریدی جاتی ہیں اور 95 بلین ڈالر کا پیداوارینقصان اداروں کو ہوتا ہے۔ مالیاتی اداروں، خاص کربینکوں اور سیکورٹی اداروں میں کام کرنے والے افراد کام کے کرب سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
گر ذہنی کرب یا اسٹریس کی وجہ سے آپاپنےدفتر یا کام کی جگہ پر درست کارکردگی دکھا نہیں پارہے یا آپ کی کارکردگی متاثر ہورہی ہےیا آپ خود کو توانا محسوس نہیں کرپارہے تو آپ کی جاب یا آپ کا کاروباری خطرے میں پڑسکتا ہے۔ اور، یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ فوری طور پر اس کے حل کیلئے اقدام کریں۔عموماً
کام کے کرب کے درج ذیل اسباب یہ ہوتے ہیں:
· ملازمت سے برخاستگی کا خوف
· کام کی زیادتی یا کارکنوں کی کمی کی وجہ سے دیر تک دفتر میں کام کرنے کی اکتاہٹ
· اپنے باس یا کلائنٹ کی توقعات پر پورا اترنے کا دباؤ
· وقت پر کاموں کی تکمیل تاکہ دوسروں پر اچھا تاثر پڑے
· اپنے کام میں مہارت کا نہ ہونا
کام کے دوران کرب کی علامات:
اگر آپ میں یہ علامات پائ جائیں تو اس کا مطلب ہےکہ آپ اپنے دفتری یا پیشہ ورانہ کاموں (یا کسی اور وجہ سے بھی) اسٹریس کا شکار ہیں۔
· زیادہ تر وقت پریشان رہنا
· الجھن اور چڑچڑے پن کی کیفیت
· کام میں عدم دلچسپی
· تھکن
· پستی
· نیند کی خواہش، کثرت سے جماہیاں
· توجہ کرنے میں دقت
· معدے کی کوئ خرابی، مثلاً قبض یا دست
· لوگوں سے ملنے جلنے سے کترانا
· نیند کا نہ آنا، بے خوابی
کام کے کرب سے نجات کی تدابیر:
1. اپنے دن کا آغاز ورزش سے کیجیے۔ آپ کے دن کا پہلا گھنٹہ آپ کے دن کے اگلے تئیس گھنٹوں کی تشکیل کرتا ہے۔ اس لیے، آپ صبح سویرے سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی (بلکہ سب سے بہتر ہےکہ اذانِ فجر کے ساتھ
اٹھیں اور پھر تقریباً پندرہ سے بیس منٹ کی ورزش ضرور کیجیے۔ ورزش کرنے کیلئے زیادہ اہتمام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ اہتمام کے چکر میں رہتے ہیں، وہ ورزش کرہی نہیں پاتے۔ آسان یہ ہے کہ گھر میں ایک جگہ پر ہلکی پھلکی اچھل کود کیجیے۔ اٹھک بیٹھک لگا لیجیے۔ اور کچھ دیر رسی کود لیجیے۔ آپ کیلئے ابتدا میں یہی کافی ہوگا اور اس سے آپ کے اسٹریس میں خاصی بہتری آئے گی۔ سب
سے بڑھ کر، آپ اپنے دفتر وقت پر پہنچنے کے قابل ہوں گے-
2. تصادم اور جھگڑوں سے بچئے، کیوں کہ ان سے جسمانی اور جذباتی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عموماً دفتری سیاست بہت زیادہ کرب کا ذریعہ بنتی ہے۔ سیاست کا پیش خیمہ عموماً چھوٹے چھوٹے مسائل اور معمولی اختلافات ہی ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے بڑھتے دشمنیوں کی شکل بھی اختیار کرجاتے ہیں۔ کم از کم آپ ذہنی کرب کے مریض تو ضرور بن جاتے ہیں۔۔
3. اپنے دفتر میں آپ کی جو ضروریات ہیں، ان سے خوب واضح طور پر آگاہ ہوں۔ یہ تبھی ممکن ہے کہ آپ کو اپنی ذمے داریوں اور فرائض کا خوب شعور ہو۔ آپ جانتے ہوں کہ آپ کو صبح سے شام تک کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ یہ دونوں ہی اہم نکات ہیں۔ آپ اپنی ذمے داریوں سے کم کریں گے تو آپ کیلئے مسائل پیدا ہوں گے اور زیادہ کریں گے، تب بھی آپ کومایوسی ہوگی۔ توازن بہترین حکمت عملی ہے۔
4. جسم کو آرام سے رکھیے۔ بعض اوقات کام کرنے کی نشست یا وہ جگہ آپ بیٹھ کر کام کرتے ہیں، اتنی بے آرام ہوتی ہےکہ اس سے ذہنی دباؤ پیدا ہوتا ہے۔ جی ہاں، ظاہری نشست بھی آپ کو ذہنی بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے۔ ایک صاحب جو ایک ادارے میں کمپیوٹر آپریٹر تھے، ان کی گردن اور سر میں درد رہتا تھا۔ انھیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی کرسی کو اوپر نیچے کرکے دیکھیں کہ کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے ان کا سر، گردن اور کمر سیدھے رہیں۔ انھوں نے اس مشورے پر عمل کیا تو چند ہی روز میں ان کا دردِ سر اور بے کیفی خواب ہوگئی جو اُن کی تھکن اور الجھن کا بڑا ذریعہ بنی ہوئ تھی۔ ایسے ہی آپ اپنی نشست اور اپنی جگہ پر مناسب روشنی، ہوا اور آرام وغیرہ کا جائزہ لیجیے۔
5. ایک ساتھ کام کرنے کی غلطی نہ کیجیے۔ یہ ہمارے ہاں دفاتر میں عام روش ہے کہ کاموں کی زیادتی ہوتی ہے تو لوگ اس کا حل Multitaskingمیں نکالتے ہیں۔ ایک ساتھ کئی کام کرنے سے کارکردگی کبھی نہیں بڑھتی، ہاں دباؤ ضرور بڑھتا ہےا ور کارکردگی کم ہوتی ہے۔ کئی کام ایک ساتھ کرنے کی بجائے ان کے جلد حل کیلئے متبادل طریقے تلاش کیجیے اور اپنے کسی دوست یا مینٹور سے مشورہ کرلیجیے۔
6. دوپہر میں نماز اور کھانے کا وقفہ ہو تو ضرور کیجیے۔ صبح نو بجے سے ایک بجے تک کام کرتے کرتے توانائ چوتھائ سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ وقفہ کرنے سے دماغ اور جسم کو آرام ملتا ہے تو توانائ واپس بحال ہوتی ہے۔توانائ کی بحالی کا مطلب ہےکہ کارکردگی میں اضافہ۔ لیکن، جو لوگ کام کی زیادتی کی وجہ سے وقت بچانے کی غرض سے لنچ بریک نہیں کرتے، وہ اپنی کارکردگی مزید گھٹاتے چلے جاتے ہیں۔ کم وقت میں زیادہ کام کرنے کی بجائے زیادہ وقت میں کم کام کرپاتے ہیں۔
7. راستے میں کوئ موٹیویشنل تقریر یا سمعی کتاب (آڈیو بک) سنئے۔ آپ کار میں سفر کرتے ہیں یا موٹر سائیکل پر، ہر دو صورتوں میں آپ کیلئے یہ ممکن ہے کہ آپ اپنے فون پر ایسی آڈیو فائلز جمع کرلیں جو معلوماتی اور موٹیویشنل ہوں۔ اس طرح، آپ کے ذہن کو توانائ ملے گی اور ٹریفک کے ہنگامے سے جو توانائ خارج ہوتی ہے، اس سے بھی خلاصی ہوگی۔ معروف پرسنل ڈیولپمنٹ ٹرینر اور مصنف روبن شرما نے اپنی کتاب The 5AM Club میں اسے ٹریفک یونیورسٹی کا نام دیا ہے۔ آپ سفر سے بچ سکتے ہیں اور نہ ٹریفک سے… تو پھر اسے یونیورسٹی میں تبدیل کردیجیے۔ سفر اور ٹریفک کے درمیان رہتے ہوئے سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیے۔
اس کے علاوہ اور بھی بہت سے طریقے اور لائحہ عمل ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے کام کے کرب سے نجات پاسکتے ہیں۔ تاہم، اس تحریر کے اختصار کی وجہ سے ہم نے ان سات آسان اور عملی اقدامات پر اکتفا کیا ہے۔ انھیں آزمائیے، آپ کے کرب میں واضح کمی آئے گی۔
Happy Employees, are the best employees
Comments